محترم شاداب کاشتکار دوستو
جنوری وسط یا جب بھی درجہ حرارت 18-20 ڈگری تک آ جاے تو مکئ کی فصل پکاوہیں یعنی ہایبریڈ یا افگوئ ساہیلیج کے لیے بجائ کریں یا دانے کے لیے عمومی سفارشات درج ذیل ہیں البتہ آپ اپنی زمینی نوعیت اور بجٹ کے حساب سے اوپر نیچے کر لیجیے گا بوقت کاشت 10 کلو بیج کو سیگا پیسٹ کلیر 200 ملی لیٹر لگا کر پندرہ بیس منٹ بعد پلانٹر میں ڈال دیں
ایک بیگ ڈی اے پی یا دو نایٹروفاس یا ایک ٹی ایس پی ہمراہ ایک دو بیگ رستم ارگینو یا سوات ایگرو آر جی ویٹ 10-12 کلو سلفر دانے دار یا سوات ایگرو فرٹی این ایس 12-25 کلو پوٹاش بجائ اڑھائی فٹ کے باہمی فاصلہ پر شرقاً غرباً وٹ یا
بجائ بزریعہ پلانٹر فی ایکڑ 35000 پودے پلانٹر کی عدم دستیابی کی صورت میں لیبر سے بھی ایک ایک بیج بھی لگوایا جا سکتا ہے ہفتہ دس دن بعد اگاؤ مکمل ہونے پر سادہ پانی تین چار پتوں کی حالت میں جڑی بوٹیوں کا کنٹرول بذریعہ اچھے جڑی بوٹی مار زہر مجوزہ مقدار میں جیسا کہ فل کنٹرول یا گینگوی دوسرے تیسرے پانی پر نایٹروجن فاسفورس زنک سلفر میگنیشیم سلفیٹ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ سلفر بیج میں تیل کی مقدار کو بڑھاتی ہے اور زیادہ تیل مطبل زیادہ وزن برابر لمے منافعے چوتھے پانچویں چھٹے پانی پر نایٹروجن پوٹاش ہیومیک ایسیڈ آخری پانی پر لازمی ایک اچھا ہیومیک ایسیڈ جیسا کہ اورومیٹ یا سواہل سیور فلڈ تا کہ وتر تا دیر برقرار رہے اور دانے اور تنے کی بھرائی اچھی ہونے سے پیداوار بہترین ہو سکے
سنڈی کے لیے ایمامیکٹن یا کلورنٹرانیلی پرول یا ساینٹرانیلیپرول کے مکسچر کے سپرے گوبھ کی حالت میں اچھا دانے دار زہر جیسا کہ ایلکان سپر یا ریکٹر سپر گوبھ میں ڈلوا دیجیے گا دانہ دودھیا سے پکنے تک وتر خشک نہ ہونے پائے سایلیج والی مکئ 90-100 دن میں کٹائی کے قابل ہو جاتی ہے البتہ پکاویں یعنی دانے والی فصل کو ہفتہ دس دن اور دیجیے تا کہ چھلی کے اندرونی پردے اور دانے اتنے خشک ہوں کہ ناخن نہ چبھ سکے یا دانوں کے نوکدار سرے ہلکے بھورے یا سیاہی مائل ہو جاہیں کھادوں کی مندرجہ بالا سفارشات عمومی نوعیت کی ہیں بہتر ہو گا کہ اپنی زمین اور ٹیوب ویل کے پانی کا تجزیہ کروا کر اسکے مطابق کھادیں استعمال کیجیے گا ہمہ اقسام زرعی مشینری ادویات اور کھاد وغیرہ کے استعمال کے دوران حفاظتی اقدامات ضروری ہیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے سیفٹی فرسٹ تمام زرعی لوازمات کی خریداری کے لیے ابھی وزٹ کیجیے ہماری ویب سائٹ shadabagri.com یا تشریف لائیں شاداب ٹریڈرز نوری گیٹ سرگودھا شاداب ٹریڈرز بلمقابل گندم گودام سلانوالی روڈ سرگودھا شاداب ٹریڈرز بلمقابل البقاء ہوٹل تحصیل ساہیوال
صبح 8 سے شام 6 بجے تک مشاورتی وٹس ایپنمبر اظہر اقبال ایم ایس سی زراعت اینٹومالوجی 03468655000